جموں // جمعرات کے روز یہاں ہندی ڈرامہ’’سب سے بڑا آدمی ‘‘ پیش کرنے کے ساتھ ہی نٹرنگ نے 10ویں نٹرنگ تھیٹر فیسٹول کا افتتاح کیا ،جس کے تحت 4ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔ڈرامہ کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اکٹھا ہو گئی۔ اس ڈرامہ میں جن کلاکاروں نے شرکت کی ،اُن میں ابھینو شرما ، سوشانت سنگھ چاڑک، سمت رینہ، اودت ساگر، بھرفگو شرما ، چاہت کٹیال، منوج کمار للوترہ، کلدیپ انگرال بھی شامل تھے۔ اجے کمار نے لائٹس جبکہ آرتی دیوی نے موسیقی پیش کی۔ونشکا گپتا نے سامعین کے سامنے ڈرامہ پیش کیا، جس میں محمد یاسین نے تعاون دیا۔ فیسٹول کے دوسرے روز ایک مزاحیہ ڈرامہ ’’لاٹری کا ٹکٹ‘‘ پیش کیا جائے گا جسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔ نٹرنگ اپنے 35سال پورا ہونے کے یاد میں گُذشتہ11مہینوں سے ہر ماہ چار ڈرامے پیش کرتی ہے۔فیسٹول کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے اپنے خطاب میں کہا کہ گُزشتہ 11مہینوں سے گروپ نے اب تک 40 ڈرامے پیش کئے ہیں، جس کیلئے انہوں نے نٹر نگ ٹیم کی ستائش کی۔