نیوز ڈیسک
نئی دہلی//تعلیم کی مرکزی وزارت نے کہا کہ سی بی ایس ای کلاس 10کے امتحان میں کم از کم 40 فیصد سوالات اور 12ویں جماعت کے امتحانات میں 30 فیصد سوالات قابلیت پر مبنی ہوں گے۔یہ سوالات متعدد فارمیٹس پر مشتمل ہوں گے جیسے کہ معروضی قسم، تعمیری ردعمل کی قسم، دعویٰ اور استدلال اور کیس پر مبنی ہونگے۔ یہ معلومات لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتائی گئی۔قومی تعلیمی پالیسی2020کی پیروی میں، CBSE، امتحانات کے پیٹرن کو بہتر بنانے کے لیے کلاس 10اور 12 کے بورڈ امتحانات میں قابلیت پر مبنی سوالات متعارف کروا رہا ہے۔ یہ سوالات متعدد فارمیٹس پر مشتمل ہوتے ہیں۔ متعلقہ وزیر نے کہا کہ “تعلیمی سیشن-23 2022 میں، کلاس 10 کے بورڈ امتحانات میں تقریباً 40 فیصد سوالات اور کلاس 12 میں تقریباً 30 فیصد سوالات قابلیت پر مبنی ہیں،” ۔تعلیمی سال کے لیے کلاس 10 اور کلاس 12 کے تھیوری امتحانات 15 فروری 2023 سے شروع ہوں گے۔ تاہم، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے ابھی امتحان کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی، 2020 کے تعارف کے بعد، سی بی ایس ای نے تسلیم شدہ اسکولوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ تعلیم کے طرز سے متعلق سفارشات پر عمل کریں۔