عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا ہے کہ طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی قعطی اجازت نہیں دی جائے گی۔دسویں جماعت کے طلباء کو امتحان میں شامل ہونے سے روکنے پروزیر تعلیم نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ بچوں کو امتحان میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی او ر ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے اس معاملہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور کمیٹی نے کارورائی شروع کردی ہے ‘‘۔ سکینہ ایتو نے کہا ’’ جو بھی اس میںملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارورائی کی جائے گی‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ سکولوں میں تدرسی کتابوں کے بارے میں سکینہ ایتو نے کہا کہ 70فیصدکے قریب کتابوں کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے او رسکول کھلنے تک تقسیم کاری صد فیصد حاصل ہو گی ۔