عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مرکزی وِیجی لنس کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 28 اکتوبر تا 3 نومبر 2024 کو “وِیجی لنس آگاہی ہفتہ” منایا جائے گا، جس کا عنوان’’ملک کی خوشحالی کیلئے ایمانداری کی ثقافت‘‘ہے۔ اس اقدام کا مقصد بدعنوانی کے خطرات کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانا اور حکمرانی میں ایمانداری کی پختگی کو دوبارہ ثابت کرنا ہے۔ یہ ہفتہ ہر سال سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔اس سال کی تیاری کے لیے، مرکزی وِیجی لنس کمیشن نے 16 اگست 2024 سے 15 نومبر 2024 تک تین ماہ کی مہم شروع کی ہے، جو پانچ اہم احتیاطی وِیجی لنس اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گی۔تمام انتظامی سکریٹریوں، ڈویژنل کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں، محکموں کے سربراہان، اور خود مختار اداروں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
اس مہم کی کامیابی کا جائزہ لینے کے لیے تمام چیف وِیجی لنس آفیسروں کو 30 نومبر 2024 تک کارروائی رپورٹ مرکزی وِیجی لنس کمیشن کو ارسال کرنا ہوگی۔کمیشن نے حالیہ برسوں میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ کیا ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتوں، محکموں،اداروں کو چاہیے کہ وہ نئے بھرتی شدہ ملازمین کے لیے منظم تربیتی پروگرام منعقد کریں جن ملازمین نے دس یا زیادہ سال کی سروس مکمل کر لی ہے، ان کے لیے بھی ریفریشر تربیتی پروگرامز کرائے جائیں گے۔ تربیت کے موضوعات میںاخلاقیات اور حکمرانی،رویے کے قواعد،تنظیم کے نظام اور طریقہ کار،سائبر حفظان صحت اور سیکیورٹی،خریداری شامل ہیں۔ہدایت نامہ میں بتایا گیا ہے کہتمام وزارتوںومحکموں کو پچھلے 5 سالوں کے وِجلنس کیسوں کا تجزیہ کرنا چاہیے تاکہ بدعنوانی کے عام علاقوں کی شناخت کی جا سکے اور نظامی بہتری کے اقدامات شروع کیے جا سکیں۔کمیشن نے مختلف کیسوںمیں نظامی بہتری کے اقدامات کی تجویز دی ہے۔