عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//کپوارہ میں مشن یوتھ کے تیجسونی سکیم کے تحت 10روزہ اینٹرپرنیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام ہفتہ کواختتام پزیدہوا۔جموں کشمیراینٹری پرنیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ نے ضلع کی خواہشمندخواتین کاروباریوں کیلئے اس کاانعقادکیاتھا۔دس روزہ پروگرام کے دوران خواہمشندوں کو کاروبار کے بنیادی اصولوں ،مارکیٹنگ،حساب وکتاب اور ریکارڈ رکھنے اورگاہکوں کابندوبست اور دیگر موضوعات پرآگاہی فراہم کی گئی۔
جے کے ای ڈی آئی ڈسٹرکٹ سینٹرکپوارہ نے پروگرام کوکارڈنیٹ کیاتھااوراس میں ٹرینروں کی ٹیم جس میں اشفاق احمدمیر، ڈسٹرکٹ نوڈل افسراورمحسن ابراراسسٹنٹ فیکلٹی ای ڈی آئی کپوارہ نے شرکاء کوتربیت دی۔جے کے بینک کے حکام ،ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ وکونسلنگ سینٹر کپوارہ،لیبرمحکمہ کپوارہ اوردیگر بھی مہمان فیکلٹی کے طور پروگرام میں شامل ہوئے۔