۔10بڑی مزدور تنظیموں کا کسانوں کو ملا ساتھ

 ملک کی 10 سب سے بڑی مرکزی ٹریڈ یونینوں نے کسان تنظیموں کی طرف سے 27 ستمبر کے ‘بھارت بند’ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔منگل کو ، انہوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ‘بھارت بند کے دوران تمام 10 مرکزی ٹریڈ یونینوں کے رہنما اور کارکن ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔’ 27 ستمبر کو ، تمام 10 مرکزی ٹریڈ یونینوں کے بڑے رہنما اور کارکن ملک بھر میں کسان تنظیموں کے ساتھ اپنی حمایت میں مظاہرہ کریں گے۔