کشتواڑ//این ایچ پی سی کے ڈول ہستی پائور منیجمنٹ نے کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن اضلاع کے ڈول بینزوار ،چئرہار، بھندرکوٹ ،ہستی ،کاندنی، ٹھاٹھری، پریم نگر، اور پُل ڈوڈہ کے مکینوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ مورخہ9ستمبر 2017(سنیچر وار)کو بوقت 9:00 بجے صُبح سے18:30 بجے تک دریائے چناب کی جانب رُخ نہ کریں کیونکہ اس دوران مدتی ملبہ صاف کرنے کے لئے ریزروائر کے گیٹ کھولے جائیں گے۔چیف انجینئر (سول) این ایچ پی سی کی جانب سے جاری کیمونیکیشن کے مطابق اس دوران پانی کی سطح میں دو سے تین میٹر تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔اسلئے دریائے چناب کے نیچے والی سائڈ پر رہائش پذیر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران دریا کی جانب اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور نہ اپنے پالتو جانوروں و گاڑیوں کو دریا کی جانب لے جائیں، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو پائے۔ڈول ہستی منیجمنٹ نے لوگوں سے اس سلسلہ میں اپنے تحفُظ کے لئے تعاون طلب کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ یہ اپنے رسک پرایسا کرے گا اور این ایچ پی سی/منیجمنٹ ڈول ہستہ پائور اسٹیشن ایسی کاروائی سے پیدا شدہ نتائج کی کوئی ذمہ واری نہیں ہوگی۔