سرکاری سکیموں سے آگاہی اور مالیاتی تربیت سے صنعت کارترقی کی راہ پر
سرینگر// جموں و کشمیر میں خواتین کی زیرقیادت سٹارٹ اپس کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، 2023 تک ایسے 82 ادارے رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ 2019 میں یہ تعداد صرف 12 تھی۔ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (DPIIT) نے رپورٹ کیا کہ اکتوبر 2024 تک، ہندوستان بھر میں 73,000 سے زیادہ سٹارٹ اپس میں کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر ہیں۔ خطے کی خواتین کی زیر قیادت اسٹارٹ اپس مختلف فنڈنگ سکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، بشمول فنڈ آف فنڈز فار اسٹارٹ اپس (FFS)، اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم (SISFS)، اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم فار اسٹارٹ اپس (CGSS)۔ جموں و کشمیر میں، خواتین کی زیر قیادت سٹارٹ اپس نے SISFS کے تحت منتخب انکیوبیٹرز سے کل 1.55 کروڑ روپے کی فنڈنگ حاصل کی ہے، جس میں CGSS کے تحت ضمانت شدہ قرضوں کے ذریعے اضافی تعاون حاصل کیا گیا ہے۔ حکومت نے خواتین کی صلاحیت کی ترقی کے پروگرام (WING) جیسے اقدامات شروع کیے ہیں، جو مختلف شعبوں میں خواہشمند خواتین کاروباریوں کی مدد کرتا ہے۔حکومت نے خواتین صنعت کاروں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مخصوص ورکشاپ متعارف کرائے ہیں، جن میں سرکاری سکیم سے آگاہی اور مالیاتی تربیت جیسے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔