سرینگر//جمعیت اہلحد یث کے صدارتی انتخابات اتوار 7 مئی کومنعقد ہو رہے ہیںجس میں ریاست کے تین خطوں سے تعلق رکھنے والے425 شوریٰ ممبران تنظیم کے موجودہ صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی اور مولانا ریاض احمد شاہ کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ یہ انتخابات سلفیہ مسلم انسٹچوٹ پر ے پورہ باغات میں منعقد ہوں گے۔ ووٹنگ کا عمل صبح دس بجے سے شروع ہو کر تین بجے تک جا ری رہے گا۔ ان انتخابات میںصدارتی عہد ے کے لئے جمعیت کے موجودہ صدر پروفیسر غلام محمد بٹ اور مولانا ریاض احمد شاہ جو مرحوم شوکت احمد شاہ کے برداراصغر ہیں،بحیثیت امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔انتخابات میں ریاست کے تین خطوں سے تعلق رکھنے والے425 شوریٰ ممبران کو ووٹ ڈالنے کاحق حاصل ہو گا۔ واضح رہے یہ انتخابات ہر تین سال بعد جمعیت کے آ ئین کے مطابق منعقد ہو تے ہیں ۔ یہ صدارتی انتخابات گذ شتہ سال25 اگست2016 کو ہونے تھے لیکن نامسا عد حالات کی وجہ سے ان کو مؤخرکیاگیا تھا۔