۔ 5برسوں میں2ہزارسمگلر گرفتار | جنوبی کشمیر میں منشیات کی وباء ۔ 1600 مقدمات درج،کروڑوں کی منشیات ضبط

بلال فرقانی

سرینگر//وادی میں منشیات کا پھیلاؤ ایک تشویش ناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ تازہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 1600 سے زائد مقدمات درج کیے گئے اور تقریباً 2000 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس نے بڑے پیمانے پر نشہ آور ادویات، چرس، افیون اور کوڈین کی بوتلیں بھی ضبط کیں۔سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع کولگام میں سال2019سے مارچ2024 تک مجموعی طور پر منشیات سے متعلق492کیسوں کا اندراج کیا گیا جبکہ اس عرصے میں628افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ضلع پلوامہ میں بھی اسی عرصے کے دوران408کیسوں کا اندراج عمل میں لایا گیا۔حق اطلاعات قانون کے تحت حاصل شدہ معلومات کے مطابق ضلع اننت ناگ میں گزشتہ5برسوں کے دوران453کیس منشیات فروشی کے حوالے سے درج کئے گئے جبکہ کئی خواتین سمیت846افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس ضلع اونتی پورہ میں 261کیسوں کا اندراج کیا گیا جبکہ487کیسوں کو درج کیا گیا۔ مجموعی طور پر2019سے مارچ2024تک ان اضلاع میں1614مقدماتدرج کئے گئے اور1961افراد کو سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا گیا۔ اونتی پورہ میں پانچ برسوں کے دوران مجموعی طور پر 176.155کلوگرام چرس، 965.4گرام ہیروئن، 1580.95کلوگرام پوست خشخاش، 266.1کلوگرام چورہ بھنگ 346 بوتلیں کوڈین، 519 اسٹرپس، 35 گرام برائون شوگر، 100 ملی لیٹر سلفیٹ کلیشم اور 215اسٹرپس درد دور کرنے کی دو ا شامل ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 43.755کلوگرام چرس،.051کلوگرام,, 855.55 کلوگرام پوست خشخاش،130.5کلوگرام چورپ بھنگ،864 بوتلیں, 1840 کیپسول پتے، 1.11کلوگرام برائون شوگر، 100 ملی لیٹر کلیشم سلفیٹ اور 215 درد دور کرنے والے ادویات کے پتے شامل ہیں۔ کولگام میں 2397 کلوگرام 535 گرام فکی و پوست خشخاش،637 کلوگرام 500 گرام گانجا،چورہ بھنگ ، 40 کلوگرام 522 گرام بھنگ،: 725 گرام برائون شوگر، 349 گرام 83 ملی لیٹر ہیروئن،1506 بوتلیں کوڈین، 600 اسٹرپس درد نجات ادوایات،: 330 نشہ آواد ادویات کی ٹکیاں(الپوزارم)، 18 اسٹرپس کلونزپم اور 07 اسٹرپس ترمودال درد سے نجات دینے والی ٹکیاں شامل ہیں۔ جنوبی کشمیر میں مجموعی طور پر 2019کے بعد2397 کلوگرام 535 گرام فْکی/پاپی اسٹرا، 637 کلوگرام 500 گرام گانجا/کینابِس پاؤڈر، 40 کلوگرام 522 گرام چرس، 725 گرام براؤن شوگر، 349 گرام ہیروئن اور 83 ملی لیٹر ہیروئن ضبط کی گئی۔ اس کے علاوہ 1506 بوتلیں کوڈین، 600 اسٹرپس اسپاسمو پروکسیون کیپسول، 330 ٹیبلٹس ایلپرازولام، 18 اسٹرپس کلونازپام اور 07 اسٹرپس ٹراماڈول بھی برآمد کی گئیں۔