جموں//جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے اپنی 136ویں بورڈ میٹنگ کے دوران 38 سلیکشن فہرستیں جاری کرنے کو منظوری دی ۔یہ میٹنگ بورڈ کے چیئرمین سمرن دیپ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔محکمہ خزانہ سمیت کئی دیگر محکموں کے لئے یہ اسامیاں سال 2015 میں مشتہر کی گئی تھیں۔ میٹنگ میں بورڈ کے جن ارکان نے شرکت کی ان میں راہل شرما، مشیر احمد مرزا، انیل کول، ڈاکٹر نیراپرائے ، محمد سلیم ملک ، اجے شرما ، نواب دین ، وویک شرما اور رچنا شرما شامل تھے۔اس کے علاوہ بورڈ کے سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات تصدق حسین نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔