پلوامہ //پلوامہ میں 3 نوجوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے جموں منتقل کیا گیا ہے ۔ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے پولیس ڈوزیئر پر عمل کرتے ہوئے تین نوجوانوں پر سیفٹی ایکٹ عائد کیا۔20سالہ عامر شفیع بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکن کریم آباد، 22سالہ محمد شفیع میر ولد محمد رمضان میر ساکن سرنو اور23سالہ سہیل احمد وگے ساکن سرنو قوم دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں سیفٹی ایکٹ کے زمرے میں لایا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں سنگباری میں ملوث رہے ہیں اور جنگجوئوں کیلئے بحیثیت بالائے زمین معاونین کام کرتے تھے۔تاہم مذکورہ نوجوانوں کے گھروالوں نے اْن پر عائد سبھی الزامات کی تردید کی۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔