سرینگر//پیپلز پولیٹکل فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل نے کہا ہے کہ 2017اہل کشمیر کیلئے پچھلے تیس برسوں کی طرح ہی خونین سال ثابت ہوا ۔انہوں نے کہا کہ فورسز نے آپریشن آل اوٹ کے نام پر کشمیری نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کئی خواتین کو ناحق قتل کیا۔موصولہ بیان کے مطابق مصدق عادل صورہ میںپارٹی ممبران کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ امن اورسکیورٹی کے نام پر پُر امن احتجاجی مظاہرین پر گولیاں اور پلٹ برساکر سینکڑوںنوجوانوںکوبینائی سے محروم کردیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت این آئی اے اور دوسری سکیورٹی ایجنسیوں کو متحرک کرکے تحریک سے وابستہ قائدین اورکارکنوں کو زینتِ زنداں بنایاگیا ۔مصدق عادل نے کہا کہ فورسز کی یہ کارروائیاں نہ صرف قابل مذمت ہیں بلکہ اقوام عالم کیلئے چشم کشا ہیں۔