راجوری// پچھلے20 برسوں کے دوران د ردر کی ٹھوکریں کھانے والے راجوری ضلع کے متاثرین کو اس وقت راحت کی سانس نصیب ہوئی جب وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ضلع میں التواء میں پڑے ایس آر او43 معاملات کو فوری طور سے کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلیٰ نے پہلے مرحلے میں اُن20 افراد میں نقد امداد جبکہ2 افراد کے لواحقین میں تعیناتی کے احکامات تقسیم کئے جو ضلع میں ملی ٹینسی کے مختلف واقعات میں مارے گئے۔جن افراد میں وزیر اعلیٰ نے تعیناتی کے آرڈر تقسیم کئے۔راجوری کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے مطابق ضلع سے تعلق رکھنے والے72 ایس آر او معاملات پچھلے20 برسوں سے التواء میں پڑے تھے اور وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق 22 معاملات نمٹائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ50 معاملات کے حق میں معاوضہ اگلے ہفتے واگذار کیا جائے گا اور یوں ضلع میںایس آر او43 کا کوئی معاملہ التواء میں نہیں رہے گا۔متاثرین جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، کو معاملات التواء میں رہنے کی وجہ سے کافی مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور وزیر اعلیٰ کی کاوشوں کی بدولت انہیں آج راحت کی سانس نصیب ہوئی۔ ان متاثرین نے تیز تر بنیادوں پر یہ معاملات حل کرنے میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔