پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر کے 16اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 10افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 54ہزار 109ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 23ویں روز بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4751بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیرمیں اتوار کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 17ہزار 305ٹیسٹ کئے گئے جن میںایک مسافر سمیت 10افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 10افراد میں جموں صوبے میں 3جبکہ کشمیر صوبے میں 7افراد کوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 7اضلاع جن میں بڈگام،پلوامہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گاندربل ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 7افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 7افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹا جبکہ دیگر 6افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 7افراد میں سرینگر میں 3، بارہمولہ میں 3 جبکہ کپوارہ سے ایک متاثرہ شخص تعلق رکھتا ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 738ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے مسلسل 65ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ ، پونچھ ، کٹھوعہ ، کشتواڑ، سانبہ ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں3افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 23ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے۔
کورونا کے3451 نئے کیسز | مزید 40ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,451 لوگوں کے متاثر ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد بڑھ کر 43102194 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 40 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد 524064 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایک ارب 90 کروڑ 20 لاکھ 7 ہزار 487 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اب تک اس وبا سے مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 57 ہزار 495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔