بانہال // مرکزنورالقرآن والسنہ للبنات دردا ہی(سوجمتنہ) تحصیل پوگل پرستان ضلع رام بن صوبہ جموں میں جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کا وہ واحد دینی اورتربیتی ادارہ ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے اس پہاڑی اور دور علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔ صوبہ جموں کا یہ باوقاردینی ادارہ ایک دوردرازاورپسماندہ پہاڑی علاقہ سوجمتنہ کے محلہ درداھی میں واقع ہے جوجموں سرینگر شاہراہ پر مکرکوٹ سے تقریبا چھ کلومیٹرکی دوری پر واقع ہے۔ مرکزی نوالقران درداہی ، بانہال میں کل 130 لڑکیاں زیر تعلیم ہیں جنہیں دینی تعلیم فراہم کرنے کیلئے آٹھ ماہر ساتذہ اکرام تعینات ہیں۔ جن میں 90 امدادی لڑکیاں شامل ہیں جن کیلئے مدرسہ نورالقران کی طرف سے باضابطہ ہوسٹل قائم ہے جس میں امدادی لڑکیوں کیلئے قیام وطعام کا بندوبست ہے۔ اس ادارے میں قیام کیلئے جگہ کی کمی ہے اور مزید طالبات کو مدرسہ میں داخلہ دینے کیلئے جگہ کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سیشن 2018 جدید طالبات کی ایک بڑی تعداد مایوس ہوکرواپس چلی گئی ہے۔ اس صورتحال کو دیکھ کرمنتظمین مرکز نے مزید تعمیرکرنے کاارادہ کیاہے لیکن اس تعمیرپر لاکھوں روپئے کی خرچ کا تخمینہ ہے جو اہل خیرحضرات کے عطیات،صدقات وخیرات اورزکوۃ کے تعاون سے پورا کرنے کی اکدی ہے اور اس ضرورت کی طرف عوام الناس سے درد مندانہ اپیل کی جاتی ہے۔ ادارے میں تعینات ایک استاد محمد اقبال کھاہ نے بتایا کہ اس ادارے نے بچھڑی اور غریب سرزمین درداہی پروہ کام کیا جسکو تاقیامت آنے والی نسل یاد کرتی ر ہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طالبات یہاں سے فارغ ہونے کے بعد جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے مرکزی ادارے الکلیتہ السلفیہ للبنات بمنہ سرینگرمیں مزیدتعلیم حاصل کرر ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزنورالقرآن للبنات درداھی میں مقیم طالبات کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جوصوبہ جموں خصوصا وادی چناب کے مختلف علاقہ جات اور اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیںہرقسم کے تعصبات سے بالاترہوکربلاتفریق دینی تعلیم و تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی بہتر دینی تعلیم و تربیت کیلئے اہل خیرت حضرات سے تعاون کی استدعا کی جاتی ہے اور اس کیلئے جموں کشمیر بنک رامسو ضلع رام بن کا اکائونٹ نمبر 0250040100002018 مختص رکھا گیا ہے۔