سرینگر// سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں سڑکوں پر گاڑیاں کھڑا کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے 1061 افراد کے خلاف کارروائی کی اور 104 گاڑیوں کو ضبط کیا۔ سٹی ٹریفک پولیس نے شہر کے مصروف ترین بازاروں میں پارک کی گئی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے تحت گذشتہ3روز کے دوران 157سکوٹر ،185مسافر گاڑیوں اور 615نجی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جنہوں نے اپنی گاڑیوں کو غلط جگہوں پر رکھا تھا ۔ٹریفک پولیس نے ایک بار پھر لوگوہے اورپیدل چلنے والوں کو ں سے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو سڑکوں پر پارک کرنے سے اجتناب کریںکیونکہ غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک کی نقل وحرکت میں زبردست رخنہ پڑرہابھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔