عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں کشمیر بینک کے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے سینئر افسران کی موجودگی میں پورے بینک میں ویجی لنس بیداری ہفتہ کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس موقع پر دیانتداری کا عہد بھی کروایا، جس میں شرکا نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دیانتداری، شفافیت اور احتساب کے اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔انکا کہنا تھا کہ ہم میں سے ہر ایک اس بینک کی حفاظت کا ذمہ دار ہے اور اس لیے ہمیں ان عناصر سے چوکنا رہنا چاہیے جو اس ادارے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ اس کے صارفین یا عملے کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک گیر چوکسی بیداری ہفتہ سنٹرل ویجی لنس کمیشن کے اہم ٹولز میں سے ایک ہے جو احتیاطی چوکسی کے لیے بیداری پیدا کرنے اور ملک کے ہر شہری کے عوامی حکمرانی میں سالمیت کو برقرار رکھنے کے عزم کی دوبارہ تصدیق پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ منتخب کردہ تھیم کے مطابق بدعنوانی پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ،بدعنوانی کو نہیں کہو: قوم سے عہد کریں، ایم ڈی نے کہا، “احتیاطی چوکسی کے طریقوں کے ذریعے، کسی بھی قسم کی بدعنوانی میں ملوث بے ایمان عناصر کی ضرورت نہیںہے لہٰذا انکی شناخت کی جائے۔ آئیے ہم ہر اسٹیک ہولڈر کو یہ پیغام پہنچائیں کہ بینک میں بدعنوانی کے لیے صفر رواداری ہے۔