Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

یو پی ایس سی امتحان میں گڑبڑ حیران کن | پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا

Towseef
Last updated: July 20, 2024 7:39 pm
Towseef
Share
4 Min Read
File Image
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ یو پی ایس سی امتحان میں گڑبڑی کی خبریں حیران کرنے والی ہیں، سلیکشن کے اس عمل میں ہوئی ایک بھی گڑبڑی بڑے سوال کھڑے کرتی ہے، لاکھوں نوجوانوں کے خوابوں اور ان کے بھروسہ پر چوٹ کرتی ہے۔زیر تربیت آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر فرضی سرٹیفکیٹ اور دیگر تنازعات کو لے کر سرخیوں میں ہے۔ اس معاملے میں یو پی ایس سی امتحان کے طریقہ کار پر بھی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس تعلق سے مودی حکومت کے سامنے 4 بڑے سوال رکھ دیے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یو پی ایس سی امتحان میں ہوئی ایک بھی گڑبڑی لاکھوں نوجوانوں کے خوابوں اور ان کے بھروسہ پر چوٹ کرتی ہے۔
پرینکا گاندھی نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ یو پی ایس سی ملک کا سب سے مشہور امتحان ہے اور اس سے نکلنے والے لوگ نظامِ حکومت کے سب سے اہم ستون ہوتے ہیں۔ ملک کے کروڑوں لوگوں کا بھروسہ اور ہمارے روز مرہ کے سرکاری کاموں کا دار و مدار اس ادارہ (یو پی ایس سی) کے پیشہ ور سسٹم سے جڑا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری مزید لکھتی ہیں کہ میں نے خود دیکھا ہے کہ اس امتحان کے لیے نوجوان کتنی محنت، آنکھوں میں ڈھیر سارے خواب لیے اور دل میں لگن کے ساتھ تیاریاں کرتے ہیں۔یو پی ایس سی امتحان کے عمل میں گڑبڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’یو پی ایس سی کے عمل میں گڑبڑی کی خبریں بہت حیران کرنے والی ہیں۔ اس اہم سلیکشن پروسیس میں ہوئی ایک بھی گڑبڑی بڑے سوال کھڑے کرتی ہے اور لاکھوں نوجوانوں کے خوابوں اور ان کے بھروسہ پر چوٹ کرتی ہے۔‘‘ اپنی باتیں رکھنے کے بعد آخر میں پرینکا گاندھی نے مودی حکومت سے 4 انتہائی اہم سوالات پوچھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان سوالات کے جواب عوام اور یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہیں۔ پوچھے گئے سوالات اس طرح ہیں۔کیا اس کے لیے یو پی ایس سی کے اعلیٰ عہدوں پر سیاسی تقرریوں سے آئے لوگ ذمہ دار ہیں؟ اگر ہاں، تو ان پر کارروائی کب؟جس سسٹم میں ایک ایک نمبر کی وجہ سے اعلیٰ سطح پر مقابلہ ہوتا ہے، اس میں کیا صرف سطحی طور پر جانچ کر کے پلّی جھاڑنا مناسب ہے؟نقلی سرٹیفکیٹ کا سسٹم ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، معذور و ای ڈبلیو ایس طبقہ کے امیدواروں کو ملنے والے مواقع پر چوٹ کرتا ہے۔ کیا سرٹیفکیٹ جانچنے کی کوئی ٹھوس ادارہ جاتی نظام تیار نہیں کیا جا سکتا؟یو پی ایس سی سسٹم کو مزید شفاف اور مستند بنانے کے لیے تبدیلیوں کی سخت ضرورت ہے، کیا اس پر غور نہیں کیا جانا چاہیے؟مذکورہ سوالات پوچھنے کے بعد پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’یو پی ایس سی سے جڑے سوال اس ملک کے حکومت و انتظامیہ کے تئیں بھروسے اور ہمارے کروڑوں نوجوانوں کے خوابوں سے جڑے سوال ہیں۔ اس پر حکومت سے جواب آنا ضروری ہے‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین
’ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کشمیر کے 13 لاکھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین
کشمیر میں سیب کی پیداوار بڑھانے کے لیے کلین پلانٹ سینٹر قائم کیا جائے گا: مرکزی وزیر
تازہ ترین
ہاجن میں دریائے جہلم میں نوعمر لڑکا غرقآب، بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین

Related

برصغیر

ہماچل پردیش میں56افراد لاپتہ بادل پھٹنے کے بعد مہلوکین کی تعداد 19 پہنچی

July 3, 2025
برصغیر

۔21جولائی سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس

July 3, 2025
برصغیر

دائمی بیماریوں سے نمٹنے کی کوشش میٹھے مشروبات، تمباکو اور شراب پر50فیصد اضافی ٹیکس کریں:ڈبلیو ایچ او

July 3, 2025
برصغیرتازہ ترین

21جولائی سے 21 اگست تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومتی تجویز منظور

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?