یو ایس اوپن میں ٹیلر فرٹز کو شکست،جینک سنر نے ٹائٹل جیت لیا

یو این آئی

نیویارک(یو این آئی)اٹلی کے اسٹار ٹینس کھلاڑی جینیک سنر نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر یو ایس اوپن مینز سنگلز کا خطاب جیت لیا ۔اتوار کی شب دو گھنٹے 16 منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو لگاتار تین سیٹوں میں 6-3، 6-4، 7-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ وہ یو ایس اوپن جیتنے والے اٹلی کے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 2015 میں اٹلی کی فلاویا پنیٹا نے ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔یہ سنر کے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ انہوں نے اس سال کے شروع میں آسٹریلیا اوپن بھی جیتا تھا۔جیت کے بعد، سنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا آپ کی حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔”