لکھنؤ//اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دے دی ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا سے متاثر ہونے پر ٹویٹ کیا’’ شروعاتی علامت دکھنے پر میں نے کووڈ ٹسٹ کرایا اور میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں سیلف آئسولیشن میں ہوں اور ڈاکٹروں کی صلاح مشورے پر عمل کر رہا ہوں۔ سبھی کام ورچوئل کر رہا ہوں۔ادھر سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو کورونا پازیٹو پایا گیا ہے ۔ انہوں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے ۔ انہوں نے خود یہ اطلاع ٹوئٹ کے ذریعہ دی ۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میری کورونا ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ میں نے خود کو دوسروں سے الگ تھلگ کرلیا ہے اور علاج گھر سے شروع کردیا ہے ۔انہوں نے کہا پچھلے کچھ دنوں سے جو بھی میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں ، ان سے سب سے اپیل ہے کہ اپنی جانچ کرائیں۔ ان سے گزارش ہے کہ کچھ دن آئسو لیشن میں رہیں۔ یادو کو پچھلے دو تین دن سے ہلکا بخار تھا لیکن وہ لوگوں سے مل رہے تھے اور کام کر رہے تھے ۔