عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
کمپالا //یوگنڈامیں ایبولا وائرس کے پھیلنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈامیں زندگی چھین نے والا ایبولا وائرس پھیل چکا ہے، حکومت کی جانب سے دارالحکومت کمپالا کے 1 شہری کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔وزرات صحت کے مطابق یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔غیر ملکی میڈیا نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کا متاثر 32 سالہ شخص مقامی اسپتال میں میل نرس کے فرائض انجام دیتاتھا، جس نے بخار کی وجہ سے کئی ٹیسٹ کرائے، جن میں ایبولا وائرس کا انکشاف ہوا تھا، علاوہ ازیں بخار کی وجہ سے اس کے متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے مزیدبتا یا کہ مرنے والے کے قریبی 44 افراد میں وائرس کا انکشاف ہو چکا ہے، جن میں 30 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔