نیوز ڈیسک
کیف//روسی فوج نے یوکرین کے 5 ریلوے اسٹیشنز پر حملہ کرکے انھیں تباہ کردیا جب کہ حملوں میں 3 مسافر بھی ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مغربی علاقے میں 5 ریلوے اسٹیشنز کو تباہ کردیا گیا جس سے 16 مسافر ٹرین کی ا?مد و رفت معطل ہوگئی۔ریلوے اسٹیشن پر حملے میں 3 مسافروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریلوے اسٹیشنز کے ا?س پاس کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔رواں ماہ کے ا?غاز میں یوکرین کے ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی فوج نے میزائل حملہ کیا تھا جس میں 5 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ادھریوکرین کی سرحد سے تقریباً 290 میل دو واقع روسی شہر بریانسک کے ایک تیل ڈیپو میں شدید آگ لگ گئی ہے ۔