کیف//روس نے یوکرین پر میزائلوں کی بارش کر دی، میزائل حملوں کے باعث ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، پورا یوکرین تاریکی میں ڈوب گیا۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے روس نے 100 سے زائد میزائل یوکرین پر داغے ہیں، روسی میزائل حملوں کے باعث ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، میزائل حملوں سے یوکرین کے توانائی کے 15 مراکز نشانہ بنائے گئے، یوکرین کے زیادہ تر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں۔ امریکا نے یوکرین پر روس کے تازہ حملوں کی مذمت کردی، وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ روس نے میزائلوں سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، روس کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رہے گی۔