سرینگر//دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے کہا۔ہے کہ پاکستان کی طرف سے 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے اعلان پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ کشمیر قضیہ کو پاکستان ایک قومی مسئلہ قرار دے تاکہ عوامی جذبات کے مطابق یہ مسئلہ حل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر تسلی بخش ہے کہ 6 اپریل کو پاکستان یوم کشمیر منانے جارہی ہے تاکہ 18 نوجوانوں کے جان بحق ہونے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر سکے۔لیکن اہم۔بات یہ ہے کہ یکجہتی منانے سے آگے بڑھ کر کشمیر کو ایک قومی مسئلہ قرار دے تاکہ اس کے حل کیلئے ہمہ وقت کوششیں کی جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر کو ایسے حالات میں نظر انداز نہیں کر سکتا جب کہ بھارت یہاںقتل عام کا مرتکب ہورہا ہے۔ حکومت پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئے اور صرف قتل عام کے وقت ردعمل نہیں دکھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جب کشمیر کو ایک قومی۔مسئلہ قرار دے تو پاکستان کو کشمیر معاملات میں راست رسائی حاصل ہوگی۔ بھارت نے اپنے جھوٹ کی بنیاد پر کشمیر کے حوالے سے مضبوط موقف بنا لیا ہے۔ حالانکہ کشمیری 70 برس سے اس ہندوستان کے خلاف نبرد آزما ہے اور کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔ اسلئے تو اقوام متحدہ کا آبزرویشن دفتر یہاں ہیں۔ بھارت مکر و فریب کا سہارا لیکر بین الاقوامی برادری کو دھوکہ دے دیا ہے اور پاکستان کا مبنی بر صداقت موقف ہونے کے باوجود بھی پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنا کیس مضبوط نہیں کر پارہا۔انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کشمیر کو قومی مسئلہ قرار نہیں دیتا۔