سرینگر//یوم پاکستان کے موقعہ پر پاک فوج نے بھارت کی سیکورٹی فورسز کو بھی اپنی خوشیوں میںشامل کرنا نہ بھولا اور واہگہ بارڈر پر روایتی تقریب میں بھارتی بارڈ رسیکورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ پیش کیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر روایتی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس دوران پنجاب رینجرز نے مشترکہ چیک پوسٹ پر بی ایس ایف کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔ پنجاب رینجرز کی طرف سے یہ تحفہ لیفٹیننٹ کرنل بلال احمد وڑائچ نے بھارتی کمانڈر کو دیا۔ (سی این ایس)