اسلام آباد //وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ٹویٹر میں جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ‘وزیراعظم مودی کی جانب سے پیغام مل گیا ہے ’۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے کہا کہ ‘پاکستان کے قومی دن پر میں پاکستانی عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔مودی کا کہنا تھا کہ’ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام مل کر امن اور خوش حالی کے لیے کام کریں’۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘دہشت گردی اورجارحیت سے پاک ماحول کے لیے مل کر کام کرنے کا وقت ہے’۔