جموں//آئی ڈی پی ایس میں بھی مدرز ڈے نہایت ہی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سکول کے بچوں کی مادروں کو بھی مدعو کیا گیاتھا ۔ سکول کی جانب سے مادروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کئے گئے۔ بچوں نے مادروں کی خدمت اور شفقت کا اعتراف کرتے ہوئے ایک رنگا رنگ پروگرام پیش کیا ۔اس موقعہ پر بچوں نے ڈانس کا پروگرام بھی پیش کیا ۔
جموں // بی ایس ایس کے پلے وے سکول رتنو چک میں تما م مادروں کو مدعو کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر بچوں نے مادروں کے شفقت اور پیار کا اعتراف کرتے ہوئے انکا خوش آمدید کیا۔پروگرام کا آغاز کارڈ بنانے سے کیا گیا جو بچوں نے اپنی اپنی مادر کو پیش کئے۔ اسکے بعد پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا گیا ۔سکول کی کارڈی نیٹر رینا کماری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ یو ے جی کلاس نے مادروں کے اعزاز میں ڈانس پیش کیا اور ایک خوبصور نظم پیش کی۔ایل کے جی طلاب نے بھی پروگرام میں ڈانس پیش کرکے مادروں کا خوش آمدید کیا۔اس موقعہ پر پرنسپل انجو بخشی نے تمام مادروں سماج میں ایل اعلیٰ رول نبھانے پر انکو مبارک باد دی ۔اس موقعہ پر طلاب کو اپنے اپنی مادروں کی عزت کرنے کی حلف دلائی گئی۔
جموں //آرایم پبلک سکول نے یوم مادر نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔پانچویںجماعت کے طلاب نے اپنے اساتذہ اور کارڈینیٹر منجیروں کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔پروگرام میںسکول کے چیر مین رامیشور مینگی ، ٹرسٹی مسز ریتا مینگی، رکھشن مینگی ،پرنسپل وریندر کورمہمان خصوصی تھے ۔پروگرام کا آغاز مہمان خصوصی کی جانب سے روایتی لیمپ روشن کرکے کیا گیا۔پروگرام میں ڈرامہ، سولو ڈانس ، گروپ ڈانس بھی شامل تھا۔چیر مین اور ٹرسٹیوں نے بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے پروگرام کی کافی ستائش کی ۔پروگرام تمام مادرون کے نام وقف کیا گیا ،جو اپنے بچوں کے لئے محبت، پیار اور شفقت رکھتی ہیں۔مہمانوں کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی ۔
جموں//جی ڈی گوئنیکا میں بھی مدرز ڈے شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا ۔سکول میں اس دن کو منانے کیلئے مادروں کی عزت افزائی کی گئی۔اس موقعہ پر طلاب نے ایک رنگا رنگ پروگرام پیش کیا۔ پروگرام میں کلچرل ائیٹمز، گروپ سانگ، سولو ڈانس ،ڈرامہ وغیرہ بھی شامل تھا ۔ڈرامہ کے ذریعہ سے ایک ماں کی اولڈ ائیج میں حالت پر ایک پیغام دیا گیا، جس سے حاضرین جذباتی ہوگئے۔سکول کے پرنسپل راجیش راٹھور نے پروگرام میں شرکت کرنے والے طلاب کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے اساتذہ کی سراہنا کی۔انہوںنے طلاب کو اپنی اپنی ماں کی دیکھ بھال کرنے کی حلف دیکیونکہ ماں اپنے بچے کی نیک نیت ہوتی ہے۔