سرینگر//یوم فتح مکہ کے سلسلے میں ریاست کے تینوں خطوں کی مساجد ، زیارت گاہوں ، خانقاہوں میں پُر وقار تقریبات کا انعقاد ہواجن میں علماء کرام نے یوم فتح مکہ کی فضیلت اور اِس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ میرواعظ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے یوم فتح کی تقریب پر مسجد شریف زیارت حضرت خواجہ حبیب اللہ نوشہریؒ میں واعظ تبلیغ کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،کہ پیغمبر آخرزمانﷺ آج ہی کے دن مکہ شریف میں بحیثیت فاتح تشریف لائے اور مسلمانوں کی بھاری اسلامی لشکر نے نہایت امن اور اسلامی تعلیم اور قرآن وحدیث کی تعلیم کے تحت مکہ شریف کو کفر شرک سے آزاد کرکے تاقیامت اِس پاک گھر کو اللہ کی عبادت کیلئے بندگان خدا کھلا رکھا۔ فتح مکہ کی عظیم کامیابی اورکامرانی کی تقریب پر اسلامی لشکر نے جس عدل وانصاف ، مساوات کا مظاہرہ کیا تاقیامت وہ دنیا کے حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ دشمنانِ اسلام کو بھی نبی آخرزمانﷺ نے عام معافی کا اعلان کردیا حتاکہ جنہوں نے مسلمانوں کو انتہائی تکالیف اور مشکلات پہنچادیئے تھے۔