Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

یوم جمہوریہ 2025کی آمد ، راجوری اور پونچھ میں مختلف مقامات پر فل ڈریس ریہرسل کی گئی ،اعلیٰ آفیسران نے پریڈ کا جائزہ لیا

Mir Ajaz
Last updated: January 24, 2025 10:34 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

سمت بھار گو +رمیش کیسر +عظمیٰ یاسمین+حسین محتشم

راجوری +پونچھ //راجوری اور پونچھ کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔راجوری میں یہ ریہرسل ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقد ہوئی، جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) راجیو کمار کھجوریہ نے قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف، آئی آر پی، جے کے پی، ایف پی ایف اور اسکول سکواڈز سمیت مختلف دستوں کی شاندار پریڈ پر سلامی دی۔اے ڈی سی نے پریڈ کا معائنہ کیا، بینڈ ڈرل کا جائزہ لیا، اور مارچ پاسٹ میں شریک دستوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) وکرم کمار، ڈی ایس ای او سندیپ شرما، ڈی آئی او عاشق رفیق ملک، سی ای او بشمبر داس، تحصیلدار ورندر شرما، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی محمد رشید، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) راجوری سردار خان، اور دیگر افسران موجود تھے۔ اسی طرح نوشہرہ سب ڈویژن میں بھی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ہائر سیکنڈری سکول بوائز نوشہرہ میں جمعہ کے روز یوم جمہوریہ کی تقریب کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری اور نجی سکولوں کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر سکول کے طلباء نے مختلف قومی رنگوں میں پریڈ کی، اور اساتذہ و اسکول انتظامیہ کے ہمراہ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ریہرسل کے دوران بچوں نے شاندار ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف فوجی دستوں کی طرح ترتیب میں پریڈ کی، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے آفیسران نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بچوں کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی انتہائی عقیدت کے ساتھ گایا گیا، جس سے پورے سکول میں ایک قومی جذبہ پیدا ہوا۔یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے ہونے والی اس فل ڈریس ریہرسل نے بچوں کو نہ صرف اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا بلکہ انہیں قومی دن کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ اس تقریب کا مقصد یوم جمہوریہ کی اصل تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کرنا تھا، تاکہ اس دن کو مکمل جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا سکے۔ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی میں بھی روایتی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریب کے لئے فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں فل ڈریس ریہرسل کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیلدار تھنہ منڈی سید مظہر علی شاہ نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ پر سلامی بھی لی۔ اس موقع پر تحصیلدار سید مظہر علی شاہ، زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر سلیم نوشاد رینہ اور این سی سی کوآرڈی نیٹر پروفیسر الطاف حسین وغیرہ نے پریڈ کا معائنہ کیا جس میں تھنہ منڈی کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار طلبہ کی شاندار پریڈ نے سامعین کے دلوں کو موہ لیا۔ اس پروگرام میں علاقہ بھر سے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر پولیس کے دستے نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ تقریب میں فنکاروں اور طالب علموں نے ثقافتی اور ملی نغمے بھی پیش کیے۔ یوم جمہوریہ کی تقاریب سے قبل پورے یو ٹی جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ تھنہ منڈی میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار تھنہ منڈی سید مظہر علی شاہ، کلچرل افیسر سلیم نوشاد رینہ، این سی سی کوآرڈینیٹر پروفیسر الطاف حسین، پولیس سب انسپکٹر فیضل دین اور محکمہ پی ڈی ڈی کے جونئیر انجینئر وقار احمد ڈار کے علاوہ دیگر تمام محکموں کے ملازمین اور علاقہ بھر سے سول سوسائٹی کے ممبران، پنچوں سرپنچوں اور کونسلروں کے ساتھ ساتھ متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی حصہ لیا۔ جبکہ مختلف سکولوں سے آئے ہوئے طلبہ اور دیگر نوجوانوں کی بھی ایک بڑی تعداد پروگرام میں موجود تھی۔سرحدی ضلع پونچھ میں 26 جنوری کو 76ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔یوم جمہوریہ کی تقریب کے پیش نظر جہاں پولیس نے پورے ضلع میں سخت حفاظتی اقدامات اٹھا رکھے ہیں۔وہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی تقریب احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اس دوران 24 جنوری جمعہ کو ’فْل ڈریس ریہرسل‘ کی عظیم تقریب سپورٹ سٹیڈیم پونچھ میں منعقد کی گئی۔ اس دوران اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طاہر مصطفی ملک نے قومی پرچم لہرا کر اسے سلامی دی۔انہوں نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے شرکا کو امن بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں کیے گئے تعمیر و ترقیاتی کاموں پر بھی سرسری روشنی ڈالی۔صدر موصوف کے خطاب کے بعد مارچ پاس کیا گیا۔مارچ پاس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، این ایس ایس کریڈٹ،سی ار پی ایف،ایس او جی، ضلعی پولیس اور ہند فوج کے دستوں نے قدم سے قدم ملا کر بھائی چاریکا پیغام دیا۔ ریہرسل میں پریڈ کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا، جس میں حصہ لینے والے دستوں کی لگن اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا گیا۔ اے ڈی سی کے ساتھ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایڈی ایس پی) موہن لال شرما بھی تھے۔ پریڈ کی کمانڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) سید عقیل شاہ نے کی، جس میں انسپکٹر مختیار احمد سیکنڈ ان کمانڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے

July 5, 2025
پیر پنچال

سرنکوٹ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ کی ہینڈ گرینیڈ، گولیاں اور قابل اعتراض مواد برآمد،تحقیقات جاری

July 5, 2025
پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?