Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

یوم جمہوریہ ۔اعتراف قوانین کا عظیم دن ۔26؍جنوری

Mir Ajaz
Last updated: January 26, 2023 12:00 am
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

 محمد صدر عالم قادری مصباحی

ہندوستان ہمارامحبوب وپیاراملک ہے۔اس کوحاصل کرنے کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔اسی لئے اس کے اہم دن ہم بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ان دنوں میں یوم جمہوریہ ا عتراف قوانین کااہم ترین دن ہے۔26جنوری کادن ہمارے ملک ہندوستان کی تاریخ میںنہایت ہی اہمیت کاحامل ہے، کیونکہ اسی دن ہمارے ملک کاآئین نافذ ہوا۔ آزادیٔ ہندسے پہلے پورے بر صغیرپرتقریباًسوسال تک انگریزوں کاقبضہ رہا۔انگریزوں کے قبضے سے پہلے برصغیرپرمسلمانوں کی حکومت تھی۔انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے مسلمان اورغیرمسلم لیڈران مسلسل کوشش کرتے رہے۔خدائے وحدہٗ لاشریک محنت شاقہ کاپھل ضرورعنایت فرماتاہے۔یہی وجہ ہے کہ بہت سی قربانیاں دینے کے بعدآخرکار15اگست1947کو ہندوستان انگریزوں کے چنگل سے آزاد ہوگیا۔لیکن 26جنوری 1950کوآزادجمہوری ملک بن گیا۔یقیناًاسی دن کے لئے ہی گاندھی جی ،مولاناابوالکلام آزاد،جواہرلال نہرو، عبدالغفارخان،نیتاجی سبھاس چندربوس جیسے عظیم رہنماؤں کی قیادت میںہزاروں لاکھوں ہندوستانی عوام نے بلاامتیازمذہب وملت آزادی کے پرچم کوبلندکیااوراپنی بے مثال قربانیوں اوراتحادواتفاق سے انگریزوں سے ٹکرلی اوراُسے ہندوستان چھوڑنے پرمجبورکردیا۔ہم ان بزرگوں کی انتھک کوششوںوجُہدِمسلسل کی یادتازہ کرنے کے لئے ان خاص دنوں میں تقریریں کرتے ہیں،جنہوں نے عظیم قربانیاں دے کرہمیں انگریزوں کے ظلم وجبرسے نجات دلائی۔ان تقریروں میںاس بات پرخاص زوردیاجاتاہے کہ ہم ان کی قربانیوں کوضائع نہ ہونے دیںگے اورمُلک کے گوشے گوشے کی حفاظت کریںگے۔یوم جمہوریہ کے موقع پر ہرسال عام تعطیل ہوتی ہے، البتہ مدارس اسلامیہ،اسکول اورکالج صبح کوکچھ دیرکے لئے کھلتے ہیں۔مدارس اسلامیہ ،اسکول اورکالجوںکے طلباء وطالبات خاص قومی پروگرام کانہایت ہی شان بان کے ساتھ اہتمام کرتے ہیں۔وطن عزیز کی محبت کے نغمے گاتے ہیںاورمجاہدین آزادی کی قربانیوں کوپوری تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔یوم جمہوریہ کے موقع پرسارے ملک کے شہروں ،قصبوںاوردیہاتوں میںصفائی وستھرائی کاخاص خیال رکھاجاتاہے۔تمام صوبوں میں مرکزی مقامات پرتقاریب کاانعقادکیاجاتاہے اورساتھ ساتھ ثقافتی پروگرام کااہتمام بھی ہوتاہے۔لوگ جوق درجوق گھروں سے باہرآجاتے ہیں۔مدارس اسلامیہ،اسکول،کالج،چوک چوراہوںاورسرکاری نجی عمارتوں پرقومی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔گھروںمیںبچوں،جوانوںاوربوڑھوںکاجوش وخروش توقابل دیدہوتاہے۔رہائشی علاقوں ،ثقافتی اداروں اورمعاشرتی انجمنوں کے زیراہتمام تفریحی پروگرام توانتہائی شاندارطریقے سے منائے جاتے ہیں۔مساجدمیںملک وقوم اورتمام امّہ کی ترقی وخوش حالی،بھٹکے ہوئے لوگوںکوصراط مستقیم کی توفیق اورسلامتی کے لئے دعائیں مانگی جاتی ہیں۔یوم جمہوریہ کے اس پُربہارموقع پردوسرے ممالک کے سربراہان صدرِہند ووزیراعظم کومبارک بادی کاپیغام بھیجتے ہیںاورنیک خواہشات کااظہاربھی کرتے ہیں۔ہماراملک ہندوستان صوفی سنتوں اوردرویشوں کاملک ہے،جنہوں نے ہمیشہ امن وآشتی ،صلح اوربھائی چارے کاپیغام دیاہے۔ آج بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی اپنی سطح پراوراپنی اپنی بساط کے مطابق اُن آدرشوں اوراُصولوں کواپنائیںجوہمارے بزرگوں نے ہمیںعطاکئے ہیں۔ہندوستان دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت ہے اوراس جمہوریت کی بنیادرنگارنگ تہذیب پرہے۔یہ ملک ہرمذہب ،ہرطبقے،ہرخطے اورہرکلچرکاایک ایساسرچشمہ ہے جس کے سوتے انسانیت کی بنیادپرپھوٹتے ہیں اورصدیوں سے سیروشکر ہوکر ہندوستان کی گنگاجمناتہذیب کوسیراب کرتے رہے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ ہم انسانیت ،امن وآشتی ،آپسی بھائی چارے اورپیارومحبت کے اس پیغام کوگھرگھرعام کریں جوہمارے بزرگوں سے ہمیں وراثت میں ملی ہے اورجس کے ہم امین ووارِث ہیں۔آج کادن ہمیں انہیں بزرگوں اورعظیم رہنماؤں کی قربانیوں کی یاددلاتا ہے ،ہمارے بزرگوں نے آزادی اورجمہوریت کاجوخواب دیکھاتھاوہ شرمندۂ تعبیرتوہواتاہم ہمارے سامنے آزادی،اُخوّت اورمساوات کاعظیم تصورتشنۂ عمل ہے۔اس ملک کے تمام باشندوں کویکساں طورپرآگے بڑھ کراس یکجہتی کامظاہرہ کرناچاہئے ۔اس موقع پرہمیں یہ نہیں بھولناچاہئے کہ ہماراملک آج گوناگوں مسائل سے دوچارہے۔یہ ہمارے لئے لمحۂ فکریہ ہے۔بلاشبہ ہم نے شدیدمزاحمتوں کے باوجوداپنے گنگاجمنی ،وفاقی اورجمہوری کردارکازبردست تحفظ کیاہے۔سائنس اورٹیکنالوجی ،حرفت وزراعت،نقل وحمل،اطلاعاتی اورمواصلاتی ٹیکنالوجی کےشعبوں میں ہمارے ملک نے اہم کرداراداکیاہے لیکن ہمارے سامنے عدم مساوات ،بے روزگاری،پسماندگی اورناخواندگی وغیرہ کاعفریت کھڑاہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم اس دورکے تقاضوں کودیکھیں اورملک کی ترقی اورکامرانی کے صحیح راستوں کاتعین کریں۔انگریزوں کااصلی مُلک اوروطن انگلینڈہے، انگلینڈمیں زمانۂ قدیم سے بادشاہی چلی آرہی ہے ۔وہاں کی حکومت کانام برطانوی حکومت ہے، جسے انگریزی زبان میں برٹش گورنمنٹ کہتے ہیں۔جب انگریز ساہوکاراپنے وطن انگلینڈسے ہندوستان آئے تویہاں انہوں نے تجارتی کاروبارکاسلسلہ قائم کیااوراس میں خوب ترقی کی ،پھربعدمیںانہوں نے مغل بادشاہوں کی بے بسی اورکمزوریوں سے مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسٹ انڈیاکمپنی کے نام سے اپنی انگریزی حکومت قائم کرلی۔انگلینڈکی حکومت برطانیہ نے اگرچہ ایسٹ انڈیاکمپنی کی اس نئی حکومت کوجائز قراردیاتھااورہندوستان کانظام درست رکھنے کے لئے کمپنی کے نام ہدایات وفرمان بھی بھیجتی رہی ،لیکن خوداس نے ہندوستان کی انگریزی حکومت کے اختیاراپنے ہاتھ میں نہیں لئے بلکہ کمپنی ہی کے ہاتھ میں رہنے دیا،جس کے باعث کمپنی کے کرتادھرتااورحکام آزادبن کرہندوستان میں اپنی من مانی حکومت کرتے رہے۔چونکہ کمپنی کے دورحکومت میں انگریز افسران ہندوستانیوں کے ساتھ نوکروں اورغلاموں جیسابرتاؤ کرتے تھے۔ہندوستانیوں کوحقیروذلیل نگاہوں سے دیکھتے تھے ،ان پرطرح طرح کاظلم وستم کرتے تھے،اس لئے عام ہندوستانیوں کادل کمپنی راج سے بہت پک گیاتھاجس کے نتیجے میں سب سے پہلے میرٹھ،چھاؤنی میں ہندوستانی فوج نے16رمضان المبارک1273ھ مطابق 10مئی 1857کواتوارکے دن ایسٹ انڈیاحکومت کے خلاف بغاوت کااعلان کیااورانگریز فوجی افسروں کوقتل کیا،پھرباغی فوج میرٹھ سے راتوں رات چل کرصبح سویرے 17رمضان المبارک1273ھ مطابق 11مئی 1857ء کودہلی پہنچی اورانگریز حکمرانوں کوموت کے گھاٹ اتارکرسراج الدین بہادرشاہ ظفرکی بادشاہت اورحکومت کااعلان کیا۔میرٹھ اوردہلی کی طرح یوپی کے دوسرے اضلاع بریلی،کانپور،جھانسی،لکھنؤ،گورکھپور،اعظم گڑھ وغیرہ میں بھی بغاوت کی آگ مکمل طورسے پھیل گئی۔جگہ جگہ انگریز حکام وافسران مارڈالے گئے۔کئی ایک ضلع سے کمپنی کاراج مکمل ختم ہوگیا۔انقلاب 1857ء میںعلماء کرام نے مذہبی فریضہ کے طورپرانگریزوں کے خلاف جہادکے فتاویٰ جاری کئے اورعملی طورپربھی جنگ میں شریک ہوکرمجاہدین کے حوصلے بڑھائے اورانقلابیوں کی بھرپورقیادت کی، جن میںمولاناسیداحمدشاہ مدراسی کانام سب سے نمایاںہے جواپنے پیرومرشدمحراب شاہ قلندرگوالیاری کے حکم پرتقریباً1846ء سے انگریزوں کے خلاف مہم چلارہے تھے۔دیگرمشہورعلمائے انقلاب 1857ء میں چندسربرآوردہ حضرات کے نام یہ ہیں:مفتی صدرالدین آزردہ دہلوی،علامہ مولانافضل حق خیرآبادی،مولانا فیض احمدبدایونی،مولاناکفایت علی کافیؔ مرادآبادی،مولاناوہاج الدین مرادآبادی،مفتی عنایت احمدکاکوروی،مولانارحمت اللہ کیرانوی،مولاناڈاکٹروزیرخان اکبرآبادی،مولاناامام بخش صہبانی دہلوی۔تاریخ انقلاب پرلکھی گئی کتابوں کے عام اندازہ کے مطابق لگ بھگ پندرہ ہزارعلماء کرام جنگ آزادی 1857ء میں شہیدکئے گئے تھے۔جنگ آزادی میں مردوں اورعورتوں نے ایک ساتھ مل کرحصہ لیا،انگریزحکومت نے انہیں کچلنے کے لئے اپنی تمام ترقوتوں کاستعمال کیالوگوں کوظلم وستم کانشانہ بنایامگراس کاکوئی نتیجہ نہ نکلااورآخرمیںعوامی مطالبہ کے آگے انگریزوں کوجھکناپڑااوربالآخر15 اگست 1947ء میں انگریزوں نے ہماراملک ہمارے حوالے کردیا۔اس وقت حکومت چلانے کی ذمہ داری ملک کے لوگوں پرآگئی۔ آزادی کے بعدملک کے رہنماؤں کے سامنے یہ مسئلہ درپیش آیا کہ ہم کس طرح حکومت چلائیں،اس کے لئے قانون کیساہو،عوام کے اختیارکیاہوں گے ،اوراُن کی ذمہ داری کیاہوگی،لوگوں کوانصاف کیسے ملے گا۔ان سب باتوں کے لئے اورملک کوصحیح سمت میں لے جانے کے لئے ضروری تھاکہ آئین ملک تحریرکیاجائے ،اس کے لئے چھوٹی سی کمیٹی بنائی گئی جس کے صدرڈاکٹربھیم راؤ امبیڈکرمنتخب ہوئے ۔اسی آئین پر26جنوری 1950سے عمل شروع ہوا،اس لئے ہرسال ہمارے مُلک ہندوستان میں 26جنوری کویوم جمہوریہ کاجشن منایاجاتاہے۔
رابطہ ۔09620747322
[email protected]

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین
فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?