عشرت حسین بٹ
منڈی// جموں و کشمیر کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ کی تحصیل صدر مقام پر بھی یوم القدس کی مناسبت سے تنظیم المومنین کے بینر تلے ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے حصہ لے کر اسرایل امریکہ اور آلِ سعود کے خلاف مسلمانوں کے قبلہِ اول بیت المقدس پر جابرانہ قبضے کے حوالے سے احتجاج کیا۔ اس موقہ پر نمازِ جمعہ کے بعد جامعہ مسجد المصطفیٰ سے ریلی نکالی گئی جو امامیہ پارک میں ایک تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمامعیہ مسجد المصطفیٰ منڈی کے امام و خطیب مولانا سید فرمان علی عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر برس ماہ صیام آخری جمعہ کو فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہِ اول بیت المقدس پر اسرائیل کے غاسبانہ قبضے کے حوالے سے یوم القدس منایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم قدس وہ دن ہے جسے حضرت امام خمینی نے فلسطینوں اور بیت المقدس کے ساتھ مسلمانوں کی یکجہتی اور ہم اواز ہونے کے لئے واضح کیا ہے جس کے توسط سے مسلمانان عالم مستضعفین و مظلومین جہان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی بلا خص فلسطین کے مظلوم لوگوں کی آزادی اعلان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عظیم انقلاب انسانوں کے پاکیزہ قلوب سے نکل کر ہر صاحب ضمیر انسان کو آزردہ خاطر اور متاثر کرتا ہے اور ہمت و شجاعت ہونے کی صورت میں عاصیب اسراایل اور اس کے حامیوں کے مقابلے اٹھ کھڑا ہونے کے لئے آمادہ کرتا ہے۔ اس دوران صدر تنظیم المومنین شمیم انصاری نے بھی خطاب کیا۔