سرینگر//چرار شریف سے تعلق رکھنے والے لاپتہ نوجوان کی نعش منگل کو پولیس نے یوسمرگ ڈیم سے برآمد کیا ۔معاملے کی نسبت پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔کے این این کے مطابق منگلوار کی صبح پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ یوسمرگ ڈیم کے اندر ایک لاش موجود ہے۔ چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کو ڈیم سے باہر نکالا گیا، جس کے بعد اس کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد عبدالاسلام ساکن وتہ کلو چرار شریف کے بطور ہوگئی۔ مذکورہ شخص 24جون2018کو لاپتہ ہو گیا تھا اور27جون کواُس کے والد نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی رپورٹ درج کی تھی۔