یو این آئی
برلن// ڈیمیرل کے دو گول کی بدولت ترکی نے منگل کے روز آسٹریا کو 2-1 سے شکست دے کر یورپی فٹ بال چیمپئن شپ (یوروکپ 2024) کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ترکی کی جانب سے دونوں گول میرح ڈیمیرل نے کیے جس میں آخری لمحے میں یعنی 57 سیکنڈ میں کیا گیا گول بھی شامل ہے ۔ گول کیپر میرٹ گنوک نے دوسرے ہاف میں انجری ٹائم میں شاندار دفاع کرتے کر ترکی کی جیت کویقینی بنایا اورٹیم نے آسٹریا کو 2-1 سے شکست دی۔ترکی کے لیے میچ کا آغاز ڈرامائی انداز میں ہوا جس میں ڈیمیرل نے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں صرف 57 سیکنڈز میں سب سے تیز گول کیا۔ اس کے بعد آسٹریا نے ترکی کے کئی جوابی حملے کیے لیکن وہ ترک دفاعی لائن کے سامنے ناکام رہے ۔