نئی دہلی//یو این آئی//یوتھ کانگریس کے کارکنان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک کارکن کی خودکشی کے لیے مبینہ طور پر ریاست کے ریاستی پنچایتی راج کے وزیر کے ایس ایشورپّا کو وزارت کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کے روز یہاں وزیرداخلہ امت شاہ کے گھر کا محاصرہ کیا۔ یوتھ کانگریس کے کارکنان تنظیم کے قومی صدر شری نیواس بی وی کی قیادت میں سنہری باغ چوراہے میں یکجا ہوئے۔