عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ //محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سانبہ نے ہائی اسکول جٹوال اور جوڈو انڈور اسٹیڈیم سانبہ میں باسکٹ بال کے نظم و ضبط میں انڈر 14 اور انڈر 17 لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ایک بین اسکولی ضلعی سطح کے مقابلے کا انعقاد کیا۔یہ تقریب دھرم ویر سنگھ ڈی وائی ایس ایس او سانبہ کے زیر انتظام منعقد ہوئی۔ڈی وائی ایس ایس او نے شرکا سے خطاب کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ کھیل کو حقیقی اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلیں اور ان اصول و ضوابط پر عمل کریں جو ان پر حکومت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ مقابلوں کی مدد سے نوجوانوں میں نظم و ضبط کیساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بہترین موقعہ ملے گا ۔