نئی دہلی//بی جے پی کی نوجوان شاخ کے کارکنوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا جن کے خلاف دہلی کے سابق کپل مشرا نے بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں۔ پولیس نے مسٹر کیجریوال کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے بی جے پی یوتھ ورکروں کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھار کا استعمال کیا۔ یہ احتجاج اس وقت پر اپنے جب دو روز قبل مسٹر مشرا نے وزیراعلی کے خلاف بے ایمانی کرنے کے الزامات لگائے ہیں اور کہا ہے کہ انہوں نے دہلی کے وزیر ستیندر جین سے دو کروڑ روپے رشوت لی تھی۔ مسٹر مشرا نے کل اس ضمن میں انسداد بدعنوانی محکمہ میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے ۔تاہم عام آدمی پارٹی نے الزامات کی تردید کی ہے ۔یو این آئی