اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے یمن کے شمالی صوبے میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے ۔ اس حملے میں اسکول بس میں متعدد طلبہ سمیت کئی لوگ ہلاک ہوگئے ۔اقوام متحدہ کے نیوز سینٹر کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ''ہم تمام جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تعمیل اور کسی بھی فوجی کارروائی میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں''۔ انہوں نے اس فضائی حملے کے منصفانہ اور فوری تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے اور اس میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہینریٹا فورے نے اس واقعے پر ردعمل کرتے ہوئے کہا: ''معصوم بچوں کی اسکول بس پر ہوائی حملے کی خبر سے پوری طرح سے پریشان ہوں اور اب اس معاملے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ اس طرح کے واقعات میں آخر کتنے بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا اور اس طرح کی کارروائی کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا کہ آخر کب تک چلے گا''۔یو این آئی
یمن میں بس پرحملے کی اقوام متحدہ کی مذمت
