نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر یتیم ٹرسٹ نے اپنے ذیلی دفتر گوپال پورہ چاڈورہ میں رمضان المبارک کے پیش نظر علاقے کے ایسے 300 رجسٹرڈگھرانوں میں1000فی کنبہ فوڈ کٹ اور عیدی تقسیم کئے جن کے سربراہ بیوائیں ہیں ۔ مستحقین میں فوڈ کٹ اور عیدی تقسیم کرتے ہوئے ٹرسٹ کے چیئرمین ظہور احمد ٹاک نے بتایا کہ ان خاندانوں میں فوڈ کٹ اور نقد امداد کی تقسیم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان بے سہارا گھرانوں کو اس دوران کچھ راحت اور سکون ملے۔ ماہ صیام کے ساتھ ساتھ عید بھی آرام سے منا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ٹرسٹ کے مرکزی دفتر کے ساتھ ساتھ کشمیر بھر کے یونٹ دفاتر میں عیدی کی تقسیم کا پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔