یہ رب کی عنایت ہے یا نبیؐ
مجھے تیری محبت ہے یا نبیؐ
کرے گا فدا تجھ پے جو جان و دل
اُسے تیری چاہت ہے یا نبیؐ
روشن ہے تجھ سے یہ سارا جہاں
یہ ہی تو صداقت ہے یا نبیؐ
یہ تیرا کرم ہے مجھ پہ سبھی
جو پائی ندامت ہے یا نبیؐ
جو طلحہؔ کو درکار آئے وہاں
ملی تجھ سے دولت ہے یا نبیؐ
جنید رشید راتھر طلحہؔ
آونورہ شوپیان،کشمیر
[email protected]