عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں و کشمیر پولیس نے یاتریوں پر لاٹھی چارج کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں پولیس ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس نے یاتریوں پر لاٹھی چارج کیا، یہ خبر سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
“ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق جو پہلے ہی جاری کی گئی ہے اور عوامی ڈومین میں شیئر کیا گیا ہے، کہ کسی بھی یاتری، سیاحتی گاڑی کو (کٹ آف ٹائم (یعنی جب ROP واپس لے لیا جائے، کے بعد جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سیاحوں اور یاتریوں کی حفاظت کیلئے اسے قریب ترین مخصوص محفوظ مقام پر رکھا جائے گا۔
پولیس نے کہا کہ جب کٹ آف پر عمل درآمد کیا جا رہا تھا تو کچھ لوگوں نے شاہراہ کو بلاک کر دیا اور انہیں آگے جانے کی اجازت دینے پر اصرار کیا۔”اس دوران، ایک ایمبولینس جو نازک مریض کو لے جا رہی تھی، کو انہوں نے روکا۔ ان سے تعاون کرنے اور ایمبولینس کو اجازت دینے کی درخواست کی گئی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ایمبولینس کے لیے راستہ صاف کیا اور مریض کی جان بچائی،” ۔ترجمان نے کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر جعلی اور من گھڑت خبریں چلا کر پولیس کا امیج خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے نیوز پورٹلز پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔