جموں/عظمیٰ نیوز سروس/امرناتھ یاتریوں کے لیے آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ کی سہولت جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔52 روزہ یاترا 29 جون کو شروع ہوگی اور 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔حکام نے بتایا کہ امرناتھ شرائن بورڈ جلد ہی ہیلی کاپٹروں کی آن لائن بکنگ کے لیے حتمی تاریخ، کرایہ اور دیگر متعلقہ معلومات اپنی سرکاری ویب سائٹ(امرناتھ یاترا میں ہیلی کاپٹر سروس) پر جاری کرے گا۔ ایڈوانس رجسٹریشن 15 اپریل سے شروع ہو چکی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لنگر آرگنائزنگ کمیٹیاں 15 جون کو سامان سے لدے ٹرکوں کے ساتھ جموں و کشمیر پہنچیں گی تاکہ شناخت شدہ مقامات پر لنگر(کمیونٹی کچن)قائم کیا جا سکے۔ اس سال 125 لنگر لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔