نیوز ڈیسک
جموں// امرناتھ یاتراکووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد 30 جون کو شروع ہوگی۔ 43روزہ یاترا 11 اگست کو ختم ہوگی۔ امسال کی یاترا کیلئے انتظامیہ کی طرف سے ایڈوانسرجسٹریشن کی سہولیات کا آغاز کیا جارہا ہے جو 11اپریل سے شروع ہوگی۔امسال انتظامیہ کا خیال ہے کہ ریکارڈ یاتریوں کی تعداد درشن کیلئے آئے گی لہٰذا قبل از وقت ہی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے تاکہ بھاری رش سے بچا جاسکے۔