سرینگر//ایسے تمام ہینڈ ی کرافٹس ڈیلر جو کہ جموںوکشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر کاروباری سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ،کو مطلع کیا گیاہے کہ وہ کسی تاخیر کے بغیر ڈائیریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس میںاپنا اندراج کرائیں اور ٹورسٹ ٹریڈ ایکٹ1978(82)پر من وعن عملد رآمد کریں۔ڈیلروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ کاروبار کریں۔معائنے کی ٹیمیں اُن پر قریبی نظر گذر رکھی ہوئی ہیں۔اس دوران معائنے کی ٹیموں نے ٹورسٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے میں ملو ث ڈیلروںپر دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔