ممبئی// مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کے ہیلی کوپٹرکو لاتورمیں آج صبح حادثہ پیش آیا ہے ،لیکن فڑنویس و ان کے ہمراہ افسران اور عملہ محفوظ ہے ،سبھی بال بال بچ گئے حادثہ کے بعد خود فڑنویس نے تقریباً سوا بارہ بجے ٹوئٹ کیا کہ'' لاتور میں ان کے ہیلی کوپٹر کو حادثہ پیش آیاہے اور وہ اور ان کی ٹیم محفوظ ہے ''ایک ویڈیو کلپ میں ہیلی کوپکر کو ایک بجلی کے ٹراسفارمرکے نزدیک گراہا دکھا یا گیا اور پولیس کی بھاری جمعیت جائے حادثہ پرپہنچ چکی ہے ۔