عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ مڑواہ واڑون و دچھن میں ہوائی سروس شروع ہونے سے علاقے کی عوام میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے۔ ضلع کے دورافتادہ علاقہ جات مڑواہ واڑون موسم سرما میں بھاری برفباری کے سبب ضلع ہیڈکوارٹر سے چھ ماہ تک کٹ کررہ جاتے ہیں ، جس سے لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبورہوتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہوائی سروس سے علاقہ کے بیماروں و خواتین کی مشکلات میں کمی ہوگی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ و ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔مڑواہ کے سماجی کارکنان نے بتایا کہ ہم ضلع انتظامیہ جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ ومرکزی سرکار کے شکرگزار ہے کہ انھوں نے علاقہ کی عوام کی سہولیت کیلئے سبسڈائز ہوائی سروس کا اغاز کیا۔ جہاں کشتواڑ سے مڑواہ کیلئے 1500جبکہ کشتواڑ سے واڑوان کیلئے 2500 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔وہیں کشتواڑ کا دچھن 1000 جبکہ جموں سے کشتواڑ کا کرایہ 4000روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہوائی سروس سے علاقہ کے بیماروں و خواتین کی مشکلات میں کمی ہوگی۔ انھوں نے ضلع انتظامیہ و ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔مڑواہ کے سماجی کارکنان نے بتایا کہ ہم ضلع انتظامیہ جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ ومرکزی سرکار کے شکرگزار ہے کہ انھوں نے علاقہ کی عوام کی سہولیت کیلے سبسڈائز ہوائی سروس کا اغاز کیا۔ کشتواڑ سے مڑواہ کیلئے 1500جبکہ کشتواڑ سے واڑوان کیلئے 2500 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔وہیں کشتواڑ کا دچھن 1000 جبکہ جموں سے کشتواڑ کا کرایہ 4000روپے مقرر کیا گیا ہے۔