سرینگر //جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میںجمعہ کو اسوقت لوگوں میں تشویش کی لہر دورڈ گئی جب مذکورہ علاقوں میں رات کے وقت ہیلی کاپٹر گردش کرتے رہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کافی نیچے پرواز کررہے تھے جسکی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڈ گئی۔ تاہم علاقے میں تعینات سینئر پولیس افسران نے بتایا کہ یہ معمول کی تربیتی مشتق تھی۔