Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ہُنر مندانہ تعلیم و تربیت رائج کرانے کی ضرورت

Towseef
Last updated: September 27, 2024 9:28 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

بلاشبہ ہمارے کشمیری معاشرے میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداداپنی ذہانت اور قابلیت کے باوصف نوکریوں کی اہل تھی لیکن روزگار کے وسائل نایاب ہونے کے باعث اُن کی اہلیت ضائع ہوگئی ہےاور اب وہ عمر کے اُس پڑائو میں داخل ہوگئےہیں ،جو اُن کی نوکریوں کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔ جبکہ اس وقت بھی بہت سارے ذہین اور قابل تعلیم یافتہ نوجوان اسی صورت حال کا شکار ہیںاور اُن کے لئے روز گار کا حصول انتہائی دُشوار بن چکا ہےاور وہ اپنی ڈگریوں کے ساتھ دَر دَر بھٹک رہے ہیں۔یہ صورتِ حال بہت حیران کُن ہے کہ وادیٔ کشمیرکےتعلیم یافتہ قابل اور ذہین طلبا کے لیے روزگار کے مواقع انتہائی مشکل اور نایاب ہوچکے ہیں۔چنانچہ پچھلے قریباً چار عشروںسے یہاں کے لوگوں کی معیشتی پستی،اقتصادی بد حالی اور بےروزگاری کے حوالے سے چلی آرہی صورت حال نےلوگوںکے سامنے کئی تلخ حقائق سامنے لائے ہیں، جن سے اگر ہم آج بھی کوئی سبق حاصل نہیں کرپاتے توہمارے معاشرے کا مستقبل انتہائی بدتر ہو جائے گا۔ گزشتہ صدی کے اواخر تک ہمارے معاشرے میں یہ بات زبان زَد عام تھی کہ اچھی تعلیمی ڈگری ہی اچھے روزگار کی ضمانت ہوتی تھی لیکن اب یہ سب کچھ قصۂ پارینہ بن چکی ہے۔ سچ تو یہ بھی ہے کہ مراعات یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم طبقہ ہی اپنی اولاد کو وہ تعلیمی ڈگریاں دلوا سکتے، جس سے وہ معاشی طور پر محفوظ رہتے تھے۔ اسکے برعکس آج اگر طالب علم میں خود محنت کی لگن اور صلاحیتیں بھی ہوں تو وہ ایک الگ کہانی ہے،لیکن اپنے وسائل کے مطابق تعلیم دلوانے کے باوجود آج کے زیادہ تروالدین کی اولادیں بے روزگار ہیں، کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے نوکریوں کا حصول ممکن ہی نہیںرہاہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ملازمت کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے ٹیکنیکل تعلیم کواتنی اہمیت نہیں دی ہے جتنی کہ ضرورت تھی۔جبکہ بیشتر لوگ ا س وقت بھی ہنر مندانہ تعلیم کے حصول کو اچھا نہیں سمجھتے ہیں۔اگر دوران تعلیم ہمارے معاشرے کے نوجوانوں اپنی ذہنی صلاحیتوں کے مطابق کوئی ہُنر یا ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرلی ہوتی تو شائد اُنہیں اتنی پریشانیوں کو سامنا نہ کرنا پڑتا۔ٹیکنیکل تعلیم جسے ووکیشنل تعلیم بھی کہا جاتا ہے، کسی بھی ملک کی صنعتی ترقی میں بڑی حیثیت رکھتی ہےاور کسی بھی ملک یا معاشرے میںٹیکنیکل تعلیم یا مہارتوں کے مطابق روزگار کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔ٹیکنیکل بنیادوں پر مبنی تعلیم کے متعدد فائدے ہیں ۔ اوّل یہ کہ ایسے ادارے طلبا کو ڈپلوما سرٹیفکیٹ ملنے تک مکمل طور پر تجربہ کار بنا چکے ہوتے ہیں اور انہیں انٹرن شپ کے نام پر کمپنیوں میں ڈگری کے باوجود بلامعاوضہ محنت نہیں کرنا پڑتی اور وہ اپنے کاروبار یا نوکری دونوں کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ ان اداروں کی تعلیمی میعاد اور فیس بھی عام اداروں سے کم ہوتی ہے۔ اگر کوئی طالب علم بیرون ریاست یادوسرے ملک میں بھی کام کرنا چاہتا ہے تو ایسے ہُنر مند تعلیم یافتہ لوگوں کے لیے بیرون ریاست یا بیرونِ ملک بھی روزگار کے مواقع موجود ہیں۔خصوصاًہیلتھ سائنسز، بائیو میڈیکل ٹیکنیشن، فارمیسی، لیب ٹیکنیشن، نرسنگ (ایل، ایچ، وی)، فارمیسی، مڈوائفری، ٹیکنیکل، فیشن انڈسٹری، کاسمیٹکس، لیدر اینڈ گارمنٹس انڈسٹری، الیکٹریکل ریپئیر، آرٹس اینڈ کرافٹس، مینوفیکچرنگ وغیرہ، وہ ٹیکنیکل ہنر ہیں جو سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما کے بعد روزگار کےپُرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اس لئے اشدضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے معاشرے کے والدین اپنے زیر تعلیم بچوں کو ٹیکنیکل تعلیم سے بھی آراستہ کرائیںتاکہ وہ ہُنر مند تعلیم و تربیت کے بلبوتے پر آگے بڑھیںاور روزگار کے حصول کا محتاج نہ رہیں۔اب جبکہ جموں و کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے بعد اگلے ماہ کے دوران جو بھی نئی حکومت اقتدار سنبھالے گی ،اُس کے کے لئے لازم ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں میں مستقل بنیاد پر ہُنر مندانہ تعلیم و تربیت کا سلسلہ رائج کرائیں تاکہ طلاب کوحصول تعلیم کے دوران ہی پیشہ ورانہ تعلیم کی اہلیت حاصل ہوسکےاور حصول تعلیم کے بعد اُنہیں روزگار کی تلاش میں اُس صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے،جس صورت حال کا مقابلہ ہمارے معاشرے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آج کرنا پڑرہا ہے۔ ووکیشنل تعلیم کے بعدکسی بھی ہنر میں ماہر صلاحیتوں کے باوصف کوئی بھی تعلیم یافتہ نوجوان اپنے مستقبل کی راہیں خود متعین کرسکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025
اداریہ

بھوک سے بڑی وباء کوئی نہیں!

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?