عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // چیف سکریٹری اٹل دلو نے جمعرات کو زرعی کمپلیکس لال منڈی میں ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (HADP) کے تحت محکمہ زراعت اور فارم ویلفیئر کے زیر اہتمام ڈویڑنل سطح کے میگا کسان میلے کا افتتاح کیا۔اس موقع پرزرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر نذیر احمد گنائی ڈویڑنل کمشنر کشمیروجے کمار بدھوری، ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجااز اسد، ڈائریکٹر زراعت کشمیر، چوہدری محمد اقبال دیگر اعلیٰ افسران اور ترقی پسند کسانوں اور زرعی صنعت کاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت لگائے جانے والے 29 منصوبے زرعی اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی نظام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔چیف سکریٹری نے کہا کہ HADP اقدام ایک پائیدار اور منافع بخش زرعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔چیف سکریٹری نے کسانوں کی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے کسانوں، محکمہ زراعت اور SKUAST کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا تاکہ کسانوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پائیدار زرعی ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے اختراعی اقدامات کیے جائیں۔اتل دلو نے کسانوں بالخصوص پڑھے لکھے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور زرعی شعبے کے تحت پیداوار بڑھانے اور آمدنی بڑھانے کے لیے ایچ اے ڈی پی کے تحت اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔کسان میلے کے دوران، اٹل ڈلو نے HADP اور دیگر مرکزی سکیموں کے تحت وادی کشمیر کے تمام 10 اضلاع کے کسانوں کو منظوری نامے حوالے کئے۔س موقع پر چیف سکریٹری نے HADP کے تحت 3.47 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا بھی ای-افتتاح کیا ۔انہوں نے ضلع اننت ناگ میں آر اے ڈی ایچ اے ڈی پی کے تحت قائم ڈیپ بور ویلز اور ضلع پلوامہ میں ایچ اے ڈی پی کے تحت قائم سیمی ہائی ٹیک پولی ہاؤس کا بھی ای-افتتاح کیا۔چیف سکریٹری نے مرکزی سکیم، سب مشن ایگریکلچر میکانائزیشن (ایس ایم اے ایم) کے تحت ایک ٹریکٹر کی چابیاں بھی کسانوں کے حوالے کیں۔ انہوں نے اس موقع پر شہد کی مکھیوں کے پالنا سے متعلق ایک تربیتی کتابچہ بھی جاری کیا۔