ڈوڈہ//جموں ہوائی سروس شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے کہا کہ یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا اور موجودہ ریاستی حکومت ’’خاتون آہن‘‘ محبوبہ مفتی کی قیادت میں زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنے کے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے مریض جو زمینی راستہ سے جموں نہیں جاسکتے ہیں اُن کو اس سروس سے آسانی ہوگی اور موسم سرما میں بالخصوص لوگوں کو اور آسانی ہوگی۔ بٹ نے کہا کہ چند یوم قبل انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اس سلسلہ میں بات کی تھی اور اب یہ سروس شروع کر کے انہوں نے وعدہ پورا کر دیا ہے۔ جس کے لئے ڈوڈہ خطہ (وادی چناب) کے عوام وزیر اعلیٰ کے شکر گذار ہیں انہوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کا بھی اس سروس کو شروع کرانے میں حائل روکاوٹیں ختم کر کے جلد سے جلد سروس شرو ع کرانے کے لئے بھی شکریہ ادا کیا اور میں اس موقع پر وزیر اعلیٰ کی طرف سے نیک خواہشات عوام کو پہنچاتے ہوئے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ڈوڈہ کے تمام دیرینہ مطالبات انشااﷲموجودہ حکومت میں ہی پورے ہوں گے۔